Aaj News

بدھ, اکتوبر 30, 2024  
26 Rabi Al-Akhar 1446  

صدر نے سزائے موت کے 5 مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کر دیں

مجرموں کے خلاف سفاکانہ جرائم ثابت ہونے پر رحم کی اپیلیں مسترد کی گئیں
شائع 05 اکتوبر 2022 01:05pm
اپیل مسترد کیے جانے والوں میں محمد شعبان، محمد عمران، محمد افضل، محمد اکبر اور محمد اصغر شامل ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سزائے موت کے 5 مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کر دیں ۔

مجرموں کی جانب سے رحم کی اپیلیں ان کے خلاف سفاکانہ جرائم ثابت ہونے پر مسترد کی گئیں۔

اپیل مسترد کیے جانے والوں میں محمد شعبان، محمد عمران، محمد افضل، محمد اکبر اور محمد اصغر شامل ہیں۔

صدر نے محمد شعبان کی رحم کی اپیل مسترد کی ہے جسے 3سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی جبکہ دوسرے مجرم محمد عمران نے گھریلو جھگڑے کے بعد اپنی بیوی اور 2بیٹیوں کو ٹوکے سے قتل کیا تھا۔

صدر مملکت نے محمد افضل کی اپیل بھی مسترد کر دی ہے، جس کو والدین اور 6 بہن بھائیوں سمیت اپنے خاندان کے 8 افراد کو قتل کرنے پر سزائے موت سنائی گئی تھی جبکہ محمد اکبر اور محمد اصغر نے 2افراد کو معمولی جھگڑے کے بعد قتل کیا تھا۔

صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت ان اپیلوں کو مسترد کیا ہے،جس کے تحت صدر مملکت کسی بھی عدالت، ٹریبونل یا دیگر اتھارٹی کی طرف سے دی گئی سزاؤں کو معاف کرنے، معطل کرنے یا کم کرنے کا اختیار رکھتے ہیں ۔

apeal

reject

President Arif Alvi

Death Penalty