Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آصف زرداری کو علاج کیلئے بیرون ملک منتقل کرنے پرغور

معائنے کیلئے طبی عملے کی تین رکنی ٹیم خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی پہنچی۔۔۔
شائع 04 اکتوبر 2022 06:40pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کو علاج کیلئے بیرون ملک منتقل کرنے پرغور ہورہا ہے۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری کے معائنے کیلئے طبی عملے کی تین رکنی ٹیم خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی پہنچی ہے۔

انہیں ڈاکٹرز نے علاج کیلئے بیرون ملک جانے کا مشورہ دیا ہے۔

دو روز قبل ان کی صحت میں بہتری آنے کی خبریں موصول ہوئی تھیں، ڈاکٹرز نے تمام ضروری ٹیسٹ مکمل کرکے بہتری کی اطلاع دی تھی۔

سابق صدر کو اسپتال سے بلاول ہاؤس منتقل کیا جانا تھا۔ تاہم، منتقلی ڈاکٹرز کی حتمی اجازت سے مشروط تھی۔

آصف علی زرداری کو سانس لینے میں مشکل کے باعث 27 ستمبر کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کے پھیپھڑوں کا پروسیجر اور دیگر ٹیسٹ کیے گئے۔

سابق صدر ایک ماہ سے زائد کے عرصے سے علیل ہیں۔ ڈاکٹر عاصم حسین کی سربراہی میں ڈاکٹروں کے بورڈ نے آصف زرداری کا طبی معائنہ کیا تھا۔

Asif Ali Zardari