Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اندھی گولی سوتی ہوئی دو سالہ بچی کی جان لے گئی

صنم اپنے گھر کے صحن میں سوئی ہوئی تھی کہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی اس کے سر پر لگی
شائع 03 اکتوبر 2022 06:44pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں اسلحے کا غلط استعمال ایک اور زندگی نگل گیا، شاہ لطیف ٹاؤن میں اندھی گولی بچی کی جان لے گئی۔

مقتولہ صنم اپنے گھر کے صحن میں سوئی ہوئی تھی کہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی صنم کے سر پر لگی۔

دو سالہ بچی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئی۔

والد کے انکار پر پولیس نے سرکاری مدعیت میں واقعے کا مقدمہ شاہ لطیف تھانے میں درج کیا، پولیس کی جانب سے علاقے کا مکمل جائزہ بھی لیا گیا۔

karachi

Aerial Firing