پنجاب: ہر ضلعے میں ہائی سکیورٹی زون بنانے کا فیصلہ
مال روڑ، کینال روڑ، وزیراعلی آفس پر احتجاج نہیں ہوگا...
محکمہ داخلہ پنجاب نے ہر ضلعے میں ہائی سکیورٹی زون بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ اس حوالے سے سمری وزیر اعلیٰ آفس بھجوا دی گئی ہے۔
زونز کا تعین ضلع کی ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کرے گی، جس کا سربراہ ڈپٹی کمشنر ہوگا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ مال روڑ، کینال روڑ، وزیراعلی آفس پر احتجاج نہیں ہوگا، احتجاج کیلئے ہر ضلعے میں جگہ مختص ہوگی۔
حکام نے واضح کیا کہ ہائی سیکیورٹی زونز میں مظاہروں پر پابندی ہوگی۔
Punjab police
Punjab High Security Zone
مقبول ترین
Comments are closed on this story.