Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمرکوٹ: ٹینٹ سٹی کے متاثرین نے پتھر اٹھا لیے

مخیر حضرات امدادی سامان دینے سے کترانے لگے
اپ ڈیٹ 02 اکتوبر 2022 07:01pm

حکومتی امداد نہ ملنے پر عمرکوٹ چھاچھرو روڈ ہر قائم ٹینٹ سٹی کے متاثرین کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، متاثرین سڑک سے گزرنے والے مخیرحضرات کو امداد دینے کے لئے دھمکانے لگے۔

چھاچھرو روڈ پر قائم ٹینٹ سٹی میں متاثرین کم اور لوٹ مار کرنے والوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے مخیر حضرات امدادی سامان دینے سے کترانے لگے۔

ٹینٹ سٹی کے متاثرین بڑی تعداد میں مرد وخواتین بچوں کے ہمراہ ہاتھوں میں پتھر لئے سڑک کنارے سارا دن کھڑے رہتے ہیں اور ٹینٹ سٹی سمیت دیگر علاقوں میں امدادی سامان لے کر آنے والے مخیر حضرات کو دھمکانے لگتے ہیں کہ ہمیں امداد دو نہیں تو ہم کسی کو گزرنے نہیں دینگے۔

جس کے باعث مخیر حضرات نے امدادی سرگرمیاں روک دی ہیں جبکہ ضلع انتظامیہ مخیر حضرات کو سکیورٹی دینے میں ناکام ہوگئی ہے۔