Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان کی نئی پیشگوئیاں

ان کہنا تھا کہ پرانے چہرے آرام اور نئے چہرے جیلوں میں جائیں گے
اپ ڈیٹ 02 اکتوبر 2022 02:12pm
تصویرفائل
تصویرفائل

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما منظور وسان نے نئی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ اکتوبراور نومبر بڑے خطرناک ہیں۔

آئندہ الیکشن سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہےالیکشن ایک سال کے لئے ایکسٹینڈ ہوجائیں، جبکہ نئے الیکشن سال 2023 میں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پرانے چہرے آرام اور نئے چہرے جیلوں میں جائیں گے، کچھ خیرپورجیل میں آئیں گے ان کی خدمت میں کروں گا۔ اب بہت سارے راز بھی فاش ہوں گے۔

پیپلزپارٹی کے سینئر نے کہا کہ حکومت بھی متحرک ہوگی اوراسٹیبلشمینٹ بھی، منظوروسان نے پہلے ہی کہا تھا کہ آڈیوزاورویڈیوز لِیک ہوں گی۔

انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جوکھیل کھیل رہے ہیں اس کے اثرات جلد سامنے آجائیں گے۔

PPP

Manzoor Wassan

Pakistan Politics