Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: سپر ہائی وے پر پولیس مقابلہ، دو دہشتگرد ہلاک

دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ کراچی: سپر ہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلہ
اپ ڈیٹ 01 اکتوبر 2022 02:13pm
فوٹو (فائل)
فوٹو (فائل)

کراچی میں سپر ہائی وے کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلے میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

کراچی کے علاقے سپرہائی وے جنجال گوٹھ کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشتگروں میں مبینہ مقابلے کے نتیجے میں دو دہشتگرد ہلاک اور چار اہلکار زخمی ہوگئے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ کے مطابق تیسر ٹاؤن میں ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگردوں کو زخمی حالت میں گرفتارکیا، زخمی حالت میں اسپتال منتقل کئے جانے کے دوران دم توڑ گئے۔

انہوں نے بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ بڑی کارروائیوں کے ماسٹر مائنڈ اور ٹارگٹ لسٹ میں تھے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد 2021 میں کوئٹہ میں سرینا ہوٹل دھماکے میں ملوث تھے۔

karachi

CTD

terrorist killed

Super Highway