Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی 20 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ اعلان ہوگیا

ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے مجموعی طور پر انعامی رقم 5.6 ملین ڈالررکھی گئی ہے
شائع 30 ستمبر 2022 02:53pm
ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 16 لاکھ امریکی ڈالر ملیں گے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 16 لاکھ امریکی ڈالر ملیں گے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) آسٹریلیا میں ہونے والے مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کی انعامی رقم کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے کیے گئے اعلان میں بتایا گیا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے مجموعی طور پر انعامی رقم 5.6 ملین ڈالررکھی گئی ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 16 لاکھ امریکی ڈالر ملیں گے جبکہ میگا ایونٹ کی رنرزاپ ٹیم 8 لاکھ ڈالرکی حقدار ہوگی۔

سیمی فائنلز ہارنے والی ٹیموں کو4،4 لاکھ امریکی ڈالردیے جائیں گے جبکہ سپر 12 مرحلے میں ہر جیت پر 40 ہزار امریکی ڈالرز ملیں گے۔

دوسری جانب سپر 12 مرحلے سے باہر ہونے والی 8 ٹیموں کو 70،70 ہزار امریکی ڈالرز ملیں گے، اس کے علاوہ پہلے راؤنڈ میں باہر ہونے والی ہر ٹیم کو 40 ہزار امریکی ڈالرز دیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 16 اکتوبرسے 13 نومبرتک آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں کھیلا جائے گا، جس میں 16 ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی۔

ICC

Australia

T20 WORLD CUP 2022

prize money