Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

میری ٹائم سیکیورٹی ‏کی کارروائی، 16بھارتی ماہی گیرگرفتار

ماہی گیروں کی دو کشتیوں کو بھی قبضے میں لےلیا
شائع 30 ستمبر 2022 02:46pm
تصویر: کامران شیخ
تصویر: کامران شیخ

بھارتی ماہی گیروں کو پاکستان میں مچھلیوں کا شکارکرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ‏نے کھلے سمندر میں کاروائی کرتے ہوئے 16 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے ڈاکس پولیس کے حوالے کردیا، ساتھ ہی ان کی دو کشتیوں کو بھی قبضے میں لےلیا۔

پی ایم ایس اے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی ماہی گیرغیرقانونی شکار کررہے تھے تاہم گرفتاری میری ٹائم سیکیورٹی کے جہاز نے پاکستان کے سمندری علاقوں میں معمول کی نگرانی کے دوران کی۔

 تصویر: کامران شیخ
تصویر: کامران شیخ

ترجمان نے کہا کہ ماہی گیروں کی گرفتاری پاکستانی قانون اور سمندر میں اقوام متحدہ کے کنونشن کی خلاف ورزی پر کی گئیں۔

ابتدائی تفتیش کے بعد کشتیوں کو کراچی لایا گیا اور پکڑے گئے ماہی گیروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ڈاکس پولیس کے حوالے کر دیا۔

karachi

fisherman

ٰIndia