Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹیکنوCamon 19 Pro: مناسب قیمت میں ایک شاندار موبائل فون

ٹیکنو موبائل نے اپنا جدید فیچرز سے آراستہ Camon 19 Pro موبائل پچھلے ہفتے متعارف کیا ہے۔
اپ ڈیٹ 30 ستمبر 2022 12:04pm

دور حاضر میں موبائل فون ایک لازمی جزو بن چکا ہے، جو ہر انسانی زندگی کی ضرروت بھی ہے۔

پاکستان میں ہر روز نئی ٹیکنالوجی متعارف کرائی جا رہی ہے جس کی وجہ سے موبائل انڈسٹری بہت تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔

ٹیکنالوجی کی اس دوڑ میں ٹیکنو موبائل نے اپنا جدید فیچرز سے آراستہ Camon 19 Pro موبائل پچھلے ہفتے متعارف کیا ہے۔

کیمن، ٹیکنو موبائل کی ایک مشہور و معروف سیریز ہے جس کو صارفین نے خوب سراہا ہے اور مارکیٹ میں اس سیریز کو بے تحاشا مقبولیت حاصل ہے۔

ہمیشہ کی طرح کیمن سیریز اس بار بھی نہایت عمدہ کیمرہ فیچرز متعارف کروا رہا ہے جو صارفین کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔

Camon 19 Pro کا سب سے خاص فیچر اس کا 64 میگا پکسل Bright Night Potrait + RGBW کا مین کیمرہ ہے جو انسانی آنکھ جیسا امیج سینسر پیش کرتا ہے۔

اس کے ساتھ ہی فون میں 50میگا پکسل سینسر موجود ہے جو 2X زوم پورٹریٹ لینس کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

اس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس بیوٹی فیچر کے ساتھ 32 میگا پکسل سیلفی کیمرہ بھی ہے۔

اس سمارٹ فون کے کیمرہ فنکشنیلیٹی میں سپر نائٹ موڈ، پرو کیمرہ موڈ اور اسکائی شاپ بھی شامل ہے، تاکہ یہ فون اپنے صارفین کے لیے فوٹو گرافی کے تجربے کو بہتر بناسکے۔

Camon 19 pro میں کیمرہ فیچرز کے ساتھ ساتھ اس میں مزید خوبیاں بھی پائی جاتی ہیں جن میں سب سے پہلے Helio G96 پروسیسر ہے جو موبائل استعمال کرنے والے حضرات کو بہترین کارگردگی فراہم کرتا ہے۔

یہ موبائل فون“6.8FHD+ ڈسپلے اور 0.98 ملی میٹرکا سلمیسٹ بیزل کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

اس کے ڈسپلے میں 120 ہرٹز ریفریش ریفریش ریٹ بھی شامل ہے، اس سمارٹ فون میں 8 جی بی ریم اور 128 جی بی سے زائد روم پائی جاتی ہے اور اس کی 8 جی بی ریم کو میموری فیوژن کے ذریعے مزید 5 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے جو کہ موبائل کی پرفارمنس اور ملٹی میڈیا کے استعمال میں بہت کارآمد ثابت ہوتی ہے۔

اس سمارٹ فون میں 33 واٹ فلیش چارجنگ اور 5000 mAh کی بڑی بیٹری متعارف کروائی گئی ہے جس سے صارفین موبائل کو لمبے عرصے تک استعمال کر سکتے ہیں۔ Camon 19 Proدو حیران کن اور نہایت خوبصورت رنگوں میں دستیاب ہے، جن میں ایکو بلیک اور پولر بلیو شامل ہیں اور اِس کی قیمت آف لائن اور آن لائن مارکیٹس میں 49,999 پاکستانی روپے میں دستیاب ہے جو کہ ایک بہترین قیمت ہے۔

features

Price

Tecno Camon 19 Pro