Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی: نا معلوم فرد کی دوہری شہریت کے حامل چینی باشندوں پر فائرنگ

فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور خاتون سمیت دو افراد زخمی، پولیس
اپ ڈیٹ 28 ستمبر 2022 07:26pm
فوٹو — سوشل میڈیا
فوٹو — سوشل میڈیا

کراچی: شہرِ قائد میں نامعلوم فرد کی جانب سے دوہری شہریت کے حامل چینی باشندوں کو فائرنگ سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے صدر میں واقع پشاور آئس کریم کے قریب ڈینٹل کلینک پر پیش آیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق حملہ آور ایک ہی شخص تھا جو مریض بن کر کلینک میں آیا تھا، پولیس کو کلینک سے نائن ایم ایم کے سات خول ملے ہیں۔

ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ فائرنگ کا نشانہ بننے والے میاں بیوی پاکستانی اور چینی شہریت رکھتے ہیں جب کہ ہلاک ہونے والے چینی باشندے کی شناخت رونالڈ کے نام سے ہوئی ہے۔

ڈی آئی جی سائوتھ شرجیل کھرل کے مطابق تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، ابتدائی تحقیقات میں جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے سات خول برآمد کیئے گئے ہیں۔

جبکہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک مسلح شخص مریض بن کر کلینک میں داخل ہوا اور فائرنگ کرکے فرار ہوگیا، زخمی ہونے والی چینی خاتون اور مرد میاں بیوی ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والا شخص انکا ملازم تھا اور پاکستانی نژاد چینی جوڑا 40 سال سے کلینک چلارہا تھا۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فائرنگ میں چینی باشندے رونالڈ کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

firing

karachi

chinese

saddar