Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی بھی آڈیو لیک، سائفر کی تشریح پر ہدایات دیتے رہے

پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے ساتھ مبینہ آڈیو میں سائفرپرگفتگو
اپ ڈیٹ 28 ستمبر 2022 04:17pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

وزیراعظم ہاؤس سے شروع ہونے والا آڈیو لیکس کا سلسلہ ابھی رُکا نہیں، شہبازشریف اورمریم نواز کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بھی مبینہ آڈیو سامنے آگئی ۔

لیک آڈیو میں مبینہ طورپرعمران خان اپنے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے ساتھ سائفرسے متعلق گفتگوکررہے ہیں۔

سائفرسےمتعلق اعظم خان کوحکمت عملی بتانے والے عمران خان اس معاملے کو نیا رنگ دینے کے لیے میٹنگ بلانےپرزوردیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ، ”اب ہم نے صرف کھیلنا ہے،نام نہیں لینا“۔

اعظم خان کو کہتے سُنا جاسکتا ہے کہ، ”میراخیال ہے یہ جوسائفرہے نا اس پرمیٹنگ کرلیتے ہیں، ایک میٹنگ کریں شاہ محمودقریشی اورفارن سیکریٹری کےساتھ ۔۔۔ قریشی وہ لیٹر(سائفر )پڑھ کر سنائیں گے اور جو وہ پڑھ کرسنائیں گےاسے کاپی میں بدل دیں گے۔“

اعظم خان عمران خان کو تجویزکرتے ہیں کہ اس میٹنگ کے اہم نکات اپنی مرضی سے ریکارڈ کریںگے کیونکہ یہ میرے ہاتھ میں ہے، تجزیہ کریں گے کہ سفارتی زبان میں اسے دھمکی کہتے ہیں۔

جواب میں عمران خان کہتے ہیں کہ تو پھر کس کس کو بلائیں۔

اعظم خان کی جانب سے شاہ محمود قریشی ، عمران خان ، سہیل اور اپنا نام لیا گیا جس کے بعد عمران خان نے حامی بھرتے ہوئے کہا کہ ، “ میں اورسہیل ٹھیک ہےکل ہی کرتےہیں،تاکہ یہ چیزیں ریکارڈپرآجائیں ۔“

imran khan

audio leak

Azam Khan