Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کے الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے الزامات کی مذمت کرتے ہوئے مسترد کردیا۔
اپ ڈیٹ 27 ستمبر 2022 03:40pm
الیکشن کمیشن کسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لاتا، ترجمان
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
الیکشن کمیشن کسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لاتا، ترجمان فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان کے الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں، کمیشن کسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لاتا۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی مذمت کرتے ہوئے مسترد کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ الزامات مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں، الیکشن کمیشن کسی قسم کے دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کر رہا ہے اور کرتا رہے گا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ جہاں تک الیکشن کروانے کا معاملہ ہے تو یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے ،انتخابات 2ہی صورتوں میں ہوسکتے ہیں، اسمبلیاں اپنی مدت پوری کرچکی ہوں یا وزیراعظم اسمبلی کو توڑ دیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فی الحال ایسی کوئی صورتحال موجود نہیں ہے، البتہ الیکشن کمیشن کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ شفاف الیکشن کو یقینی بنائے اور جب بھی انتخابات ہوں گے اس امر کو یقینی بنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ 6 جولائی کو ساہیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن چوروں اور لوٹوں کو جتوانے کی کوشش کر رہا ہے، یہ لوگ امپائر کو اپنے ساتھ ملا لیں اس کے بعد بھی الیکشن نہیں جیت سکتے، یہ امپورٹڈ حکومت اور اس کے لوٹے نا منظور۔