Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سارہ قتل کیس: ملزم شاہنواز کے گھر سے غیر قانونی اسلحہ برآمد

مقتولہ کے پرس سے یو اے ای درہم اور امریکی ڈالر بھی برآمد ہوئے ہیں
شائع 27 ستمبر 2022 12:01am
پرس سے امریکی ڈالر بھی برآمد  ہوئے ہیں۔ فوٹو — فائل
پرس سے امریکی ڈالر بھی برآمد ہوئے ہیں۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: سینیئر صحافی ایاز امیر کی بہو سارہ انعام قتل کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

پولیس نے ایاز امیر کے بیٹے اور ملزم شاہنواز کے گھر سے غیر قانونی کلاشنکوف برآمد کرلی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم شاہنواز کے خلاف تھانہ شہزاد ٹاؤن میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ سارہ انعام کا پرس ملزم کے فارم ہاؤس سے برآمد کرلیا گیا ہے، مقتولہ کے پرس سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) درہم اور امریکی ڈالر بھی برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کے فارم ہاؤس سے مقتولہ کے پیسوں سے خریدی گئی گاڑی بھی برآمد ہوئی ہے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق ملزم نے مختلف اوقات میں مقتولہ سے بیرون ملک سے رقم بھی منگوائی تھی۔

اسلام آباد

murder case

police

Ayaz Amir Son

Sara Shahnawaz

wife murder