آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی قبر کی پہلی تصویر جاری
بکنگھم پیلس نے ہفتے کے روز ونڈسر کاسل میں واقع شاہی چیپل میں آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری آرام گاہ کی ایک تصویر شائع کی ہے، جس میں ملکہ، ان کے والدین کے نام اور شوہر شہزادہ فلپ کے نام کا ایک لیجر پتھر دکھایا گیا ہے۔
بیلجیم کے سیاہ مرمر سے بنا یہ پتھر کنگ جارج ششم میموریل چیپل میں نصب ہے، جسے آنجہانی ملکہ الزبتھ نے 1962 میں اپنے والد جارج ششم کی تدفین کے لیے بنوایا تھا۔ ملکہ کی تدفین پیر کو ویسٹ منسٹر ایبے میں کی گئی۔
پتھر پر پیتل کے الفاظ میں اوپر کی دو لائنوں پر ”جارج VI 1895-1952 / الزبتھ 1900-2002“ درج ہے، اس کے بعد گارٹر اسٹار اور پھر نیچے کی دو لائنوں پر ”Elizabeth II 1926-2022/ Philip 1921-2021“ لکھا ہوا ہے۔
ملکہ الزبتھ کی بہن شہزادی مارگریٹ کو بھی لندن کے مغرب میں ونڈسر کاسل کے چیپل میں دفن کیا گیا ہے۔
تخت پر 70 سال گزارنے کے بعد الزبتھ دوم کا انتقال 8 ستمبر کو بالمورل کاسل میں ہوا، جو اسکاٹ لینڈ کے پہاڑی علاقوں میں ان کا گھر تھا۔ اب ان کے بیٹے چارلس بادشاہ بن گئے ہیں۔
Comments are closed on this story.