Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جناح یونیورسٹی کی طالبات کا ہراساں کرنے والے ٹیچرکیخلاف احتجاج

طالبہ نے اپنا مؤقف بتایا کہ ٹیچرنے کہا ک یہ ہرلڑکی کے ساتھ ہوتا ہے
شائع 24 ستمبر 2022 02:39pm
تصویر: آج نیوز
تصویر: آج نیوز

جناح یونیورسٹی کی سینکڑوں طالبات نے ہراساں کرنے والے ٹیچرکے خلاف جناح اسپتال کے باہراحتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی۔

احتجاج جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی اسٹوڈنٹس کی جانب سے کیا جا رہا ہے، جنہوں نے سڑک بلاک کرکے ٹریفک کے لئے بند کردیا، جبکہ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او صدراور پولیس کی نفری احتجاج کے مقام پر پہنچ گئی۔

ایس ایچ او صدرکا کہنا تھا کہ وائس چانسلر کے مطابق معاملہ علم میں آتے ہی فوری طور پر ٹیچرکو معطل کردیا، معاملے کی انکوائری کی جارہی ہے جو مکمل ہوتے ہی کارروائی کی جائے گی۔

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی طالبات کا احتجاج اکنامک ٹیچر منظوراحمد کے خلاف کیا جارہا ہے، جن پرالزام ہے کہ انہوں نے کئی طالبات کو ہراساں کیا ہے۔

ٹیچرمنظوراحمد کے ہراساں کرنے پر بی بی اے ہیلتھ کیئر طالبہ نے آواز اٹھائی تو دھمکایا ساتھ ہی کہا گیا کہ تعاون کرو ورنہ فیل کردوں گا، جبکہ طالبہ نے اپنا مؤقف بتایا کہ ٹیچرنے کہا ک یہ ہرلڑکی کے ساتھ ہوتا ہے۔

اس کےعلاوہ اسٹوڈنٹس کا احتجاج ٹیچرکی برطرنی کیلئے لئے تاحال کیا جا رہا ہےجبکہ احتجاج میں سینکڑوں کی تعداد میں طلبہ و طالبات شریک ہیں۔

karachi

sexual harassment

JPMC