Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کندھ کوٹ: وڈیرے نے معمولی بات پر چرواہے کا کان کاٹ دیا

کان کا کٹا ہوا ٹکڑا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
اپ ڈیٹ 24 ستمبر 2022 01:44pm
فوٹو (سوشل میڈیا)
فوٹو (سوشل میڈیا)

کندھ کوٹ میں انسان نما وحشی درندے نے معمولی بات پر چرواہے کا کان کاٹ دیا۔

واقعہ بی سیکشن تھانہ کی حدود گاؤں حاجانو میں پیش آیا ، جس میں چرواہا عرفان کوسو کھیتوں میں بکریا چروا رہا تھا تو وڈیرے عظیم کوسو کو غصہ آگیا، جس کے بعد اس نے چرواہے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کا کان کاٹ دیا۔

وحشی درندے کا شکار ہونے والا متاثرہ چرواہے کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال میں داخل کرلیا گیا۔

واقعے کے بعد متاثرہ چرواہے کے اہل خانہ نے وڈیرے کیخلاف مقدمہ درج کرانا چاہا تو پولیس نے انکار کردیا۔

دوسری جانب واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

social media

Kandhkot

Ear Biting Case