Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک انگلینڈ میچ: بغیر ٹکٹ والوں کیلئے قیدیوں والی گاڑیاں منگوالی گئیں

پولیس نے ہلڑ بازی سے بچنے کا پُرامن اور منفرد حل نکال لیا
اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2022 08:26pm
ایس ایس یو نے جیل سے قیدیوں کی 5 گاڑیاں نیشنل اسٹیڈیم طلب کرلیں۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹاپ اردو نیوز
ایس ایس یو نے جیل سے قیدیوں کی 5 گاڑیاں نیشنل اسٹیڈیم طلب کرلیں۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹاپ اردو نیوز

کراچی میں پاک انگلیڈ دوسرے ٹی 20 کرکٹ میچ کے لئے پولیس نے سیکیورٹی کے غیرمعمولی اقدامات کرتے ہوئے ہلڑبازی سے بچنے کا پُرامن اورمنفرد حل نکال لیا ۔

میچ میں ہلڑبازی اوردخل اندازی روکنے کے لئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں جن کے تحت اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) نے جیل سے قیدیوں کی 5 گاڑیاں نیشنل اسٹیڈیم طلب کرلیں۔

قیدیوں والی ان گاڑیوں کا مقصد بغیرٹکٹ اسٹیڈیم آنے والے شائقین کے علاوہ امن وامان میں دخل اندازی کرنے والوں کا بندوبست کرنا بھی ہے۔

پولیس کے مطابق بغیرٹکٹ کے آنے والے شائقین کو میچ ختم ہونے تک وین میں رکھا جائے گا جبکہ امن وامان میں رکاوٹ ڈالنےوالے بھی انہی گاڑیوں میں دھرلیے جائیں گے۔

cricket

karachi

national stadium

pak vs eng

prisoner van

ssu