Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

مشہور موبائل برانڈ TECNO کی جانب سے Camon 19 Pro سیریز پاکستان میں متعارف

کیمن 19 پرو کیمرہ اور ڈیزائن میں انڈسٹری لیڈنگ فیچرز سے لیس ہے۔
شائع 21 ستمبر 2022 07:55pm

پاکستان کے معروف اسمارٹ فون برانڈ TECNO کی جانب سے Camon 19 pro لانچ کردیا گیا۔ کیمرہ پر مبنی Camon سیریز نے کیمرہ ٹیکنالوجی میں ایک اور جدت کی قیادت کی جو اس سے قبل نہیں دیکھی گئی۔ TECNO کا Camon19 Pro انڈسٹری کا پہلا اسمارٹ فون ہے جو 64 میگا پکسل کے برائٹ نائٹ پورٹریٹ بمع RGBW (G+P) سینسر اور 0.98 ملی میٹر کے سلمیسٹ بیزل کے ساتھ اب پاکستان میں متعارف کیا جارہا ہے۔

Camon 19 Pro کیمرہ اور ڈیزائن میں انڈسٹری لیڈنگ فیچرز سے لیس ہے۔ اس اسمارٹ فون کے جدید فیچرز میں سے ایک 50 میگا پکسل کا پورٹریٹ کیمرہ ہے جو 2X زوم لینز انسانی آنکھ جیسے امیج سینسر سے مزین ہے، اور 32 میگا پکسل سیلفی کیمرہ (1+4 ٹیکنالوجی) اے آئی بیوٹی فیچر کے ساتھ ہے۔ اس اسمارٹ فون میں کیمرہ فنکشنلٹی میں سپر نائٹ موڈ، کیمرہ پرو موڈ اور اسکائی شاپ بھی شامل ہیں تاکہ صارفین کیلئے فوٹوگرافی کے تجربے کو بہتر بنایا جاسکے۔

جدید فیشن سے آراستہ Camon 19 Pro نے اپنے0.96 ملی میٹر سلمیسٹ بیزل کیلئے آئی ایف ڈیزائن ایوارڈ حاصل کرکے بین الاقوامی شہرت پائی ہے۔ ڈیزلنگ بیک شیل 200 ملین ستاروں جیسے اجزا کی میزبانی کرتا ہے، جو روشن ستاروں والے آسمان کا احساس دلاتا ہے۔ نان اسٹک فنگر پرنٹس، پریمیم ٹیکسچر والا یہ سیدھے فریم، جدید ڈیزائن والا یہ اسمارٹ فون ٹیکنالوجی اور فیشن ایبل سارفین کیلئے ایک شاندار انتخاب ہے۔

TECNO موبائل کے سی ای او کیلون زینگ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “ ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ TECNO نے پاکستان میں اپنے پہلے 64 میگا پکسل کی RGBW ٹیکنالوجی اور سلمیسٹ بیزل خصوصیات سے لیس اسمارٹ فون کے لانچ سے ایک نیا سنگ میل حاصل کیا ہے۔“

انہوں نے مزید کہا کہ ، پاکستانی مارکیٹ میں TECNO نے ایک بار پھر ایسی خصوصیات پیش کرکے تاریخ رقم کی ہے جس کی انڈسٹری میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ یہ اسمارٹ فون اپنی کیٹیگری میں ایک اعلیٰ درجے کا ماڈل پیش کرے گا جس میں ٹیک،ایجادکاری اور جمالیات کے بہترین ممکنہ متزاج ہوں گے۔

یہ اسمارٹ فون 120 ہرٹز کے ریفریش ریٹ ڈسپلے، TuVRheinland سے تصدیق شدہ “6.8 ایف ایچ ڈی پلس ڈسپلے کے ساتھ صارفین کو شفاف اور انتہائی ہموار تجربہ پیش کرتا ہے جو اس کے 0.96 ملی میٹر کے ناقابل یقین حد تک سلمیسٹ بیزل اور 94.26 فیصد بہترین اسکرین ٹو باڈی ریشو کی بدولت ایک جدید ڈسلپے تجربہ فراہم کرنے کا حامل ہے۔ ڈسپلے کو TuVRheinland آئی پروٹیکشن کیلئے تسلیم کیا گیا ہے، جو نقصان دہ بلیو لائٹ کو روکتا ہے اور تھکاوٹ سے پاک فعال سینسر تجربات فراہم کرتا ہے۔

اسمارٹ فون میڈیا ٹیک ہیلیو G96 Pro سیسر، 5GB+8GB extandable RAM اور 33W فیلش چارج کے ساتھ 5000 mAH بیٹری سے لیس ہے۔ TECNO Camon 19 Pro پاکستان کی تمام مارکیٹوں میں خریداری کیلئے دستیاب ہے، یہ اسمارٹ فون دو رنگو ایکو بلیک اور پولر بلیو میں متعارف کرایا گیا ہے، اس کے علاوہ آن لائن صارفین Daraz.pk کی ویب سائٹ سے یہ فون 49،999 روپے کی دلچسپ قیمت میں حاصل کرسکتے ہیں۔

features

Price

Tecno Camon 19 Pro