Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

عالمی یومِ امن: مشال ملک علامتی جیل میں قید

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ کا خود کو علامتی جیل میں قید کرکے دنیا کیلئے پیغام۔۔۔
اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2022 05:01pm
تصویر بزریعہ اے پی پی
تصویر بزریعہ اے پی پی

عالمى يومِ امن جہاں دنيا بھر میں 21 ستمبر کو منايا جاتا ہے، وہیں کشميريوں سے اظہار يکجہتی اور ان پر ہونے والے ظلم کے خلاف حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے اسلام آباد میں خود کو علامتی جیل میں قید کر لیا۔

کشمیر اور فلسطین سمیت دنیا بھر میں کئی تنازعات آج بھی حل طلب ہیں۔

نیشنل پریس کلب کے باہرعالمی یوم امن کے موقع پر حریت رہنماؤں نے احتجاج کیا، حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے خود کو علامتی جیل میں قید کرکے دنیا کو پیغام دیا۔

مشال ملک نے کہا کہ دنیا کا امن کشمیر کی آزادی سے جڑا ہے، دنیا ہندوستان کی دہشت گردی پر پردہ ڈالتی ہے، اقوام متحدہ کا وجود بھی خطرے میں ہے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ پائیدار امن کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، عالمی برادری اور ادارے امن کے حقیقنی معنوں کو پس پشت ڈال چکے ہیں۔

Yaseen Malik

Mishal Malik

World Peace Day