پی ٹی آئی کا ممکنہ لارنگ مارچ، وفاقی پولیس نے صوبوں سے 30 ہزار اہلکار طلب کرلیے
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ اسلام آباد پر لانگ مارچ کے پیش نظر وفاقی پولیس نے تیاریاں شروع کردیں۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے صوبوں سے پولیس، رینجرز اور ایف سی کے تقریباً 30 ہزار اہلکار طلب کرلیے ہیں، پنجاب سے 20 ہزار، خیبر پختونخوا سے 4 ہزار جب کہ 6 ہزار نفری بھی مانگی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس، رینجرز کے علاوہ داخلی راستوں پر کنٹینرز بھی لگانے کے ساتھ خندقیں بھی کھودی جائیں گی۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی پولیس کی جانب سے مظاہرین پر شیلنگ کے لئے آنسو گیس شیل، آنسو گیس پھینکنے والے ڈرونز بھی منگوائے گئے ہیں۔
دوسری جانب ایف سی کے 3 ہزار اہلکار اسلام آباد پہنچ بھی گئے ہیں تاہم پنجاب اور خیبر پختونخوا نے ابھی تک نفری دینے کا فیصلہ نہیں کیا۔
Comments are closed on this story.