Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

محکمہ تعلیم کا سندھ کے تمام سرکاری اسکولوں کو سیلاب متاثرین سے خالی کرانے کا حکم

متاثرین کو تعلیمی اداروں سے خیمہ بستیوں میں منتقل کیا جائے
اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2022 09:55am
اسکولوں کو خالی کرایا جائے۔ فوٹو — اے ایف پی
اسکولوں کو خالی کرایا جائے۔ فوٹو — اے ایف پی

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اسکولوں کو سیلاب متاثرین سے خالی کرانے کا حکم دے دیا۔

سیکرٹری تعلیم سندھ نے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو خطوط لکھ دیے جس میں کہا گیا ہے کہ متاثرین اسکولوں میں رہ رہے ہیں جس کے باعث طلباء کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے لہٰذا اسکولوں کو خالی کرایا جائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر میں لاکھوں سیلاب متاثرین اسکولوں میں رہائش پذیر ہیں جنہیں تعلیمی اداروں سے خیمہ بستیوں میں منتقل کیا جائے۔

   نوٹفیکیشن
نوٹفیکیشن

karachi

تعلیم

floods

sindh schools

Sindh floods

Flood victims