Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

شاہنواز دھانی اور نسیم شاہ سے سندھی گیت سُنیے ، سردُھنیے

قومی کرکٹ ٹیم میدان کے علاوہ آف دی فیلڈ بھی دل جیتنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے
شائع 19 ستمبر 2022 10:59am

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی کھیل کے ساتھ ساتھ گائیکی سے بھی شغف رکھتے ہیں، نسیم شاہ اورشاہنوازدھانی نے تو فالوورز کو گانا گا کربھی سُنا دیا۔

ایشیا کپ میں عمدہ کارکردگی کے باوجود فائنل نہ جیتنے والی قومی کرکٹ ٹیم میں شامل نیا ٹیلنٹ اپنی کارکردگی کے علاوہ آف دی فیلڈ بھی اکثرمداحوں کے دل جیتتا رہتا ہے۔

فاسٹ بالر نسیم شاہ اوردائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بیٹسمین شاہنوازدھانی کی ایک ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہے جس میں دونوں اپنے مداحوں کو سندھی گانا سُنا کرمحظوظ کررہے ہیں۔

نسیم اوردھانی نے سندھی گلوکارعمران جمالی اور کامران جمالی کے گانے ’ جمعہ رات ایندا سی ’ کا انتخاب کیا تھا۔

لاڑکانہ سےتعلق رکھنے والے شاہنوازدھانی تومادری زبان میں گانے کی وجہ سے زیادہ سُرمیں ہیں لیکن لوئردیرسے آنے والے نسیم شاہ کے تاثرات نے صارفین کی رگ ظرافت پھڑکادی جس کا اظہارانہوں نے دلچسپ تبصروں میں کیا۔

نسیم شاہ کا نام حال ہی میں بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کی وجہ سے بھی خواب وائرل رہا، ایشیا کپ کا پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے آنے والی اروشی نے انسٹا اسٹوریزپر اپنی اور نسیم کی ایڈیٹڈ ویڈیوشیئرکی تھی جس پر پاکستانی صارفین نے ردعمل میں نسیم شاہ کو بچہ قراردیتے ہوئے ان سے دور رہنے کے لیے کہا۔

بعد ازاں نسیم شاہ نے اس حوالے سے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ اروشی کو جانتے تک نہیں کہ کون ہیں اورکیا کرتی ہیں، جبکہ اداکارہ کی جانب سے بھی میڈیا سے ایسی خبریں نہ دینے کی درخواست کرتے ہوئے بتایا گیا کہ انہوں نے اپنے ایک فین پیج کی ایڈیٹڈ ویڈیو شیئرکی تھی۔

cricket

Naseem shah

shahnawaz dahani

Sindhi song