Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

جعفرآباد: سیلاب متاثرین کے کیمپ سے لاپتہ بچی 19 روز بعد بھی مل نہ سکی

غریب خاتون نے فریاد کی ہے کہ اگر اس کی بیٹی کو کسی نے مار دیا تو لاش ہی روڈ کنارے پھینک دے۔
شائع 18 ستمبر 2022 06:22pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

جعفرآباد کے علاقہ ڈیرہ الہٰ یارمیں سیلاب سے متاثرہ افراد کے کیمپ سے لاپتہ چار سالہ بچی انیس روز بعد بھی نہ مل سکی، ماں کو تو کسی پل چین نہیں آتا۔

غریب خاتون نے فریاد کی ہے کہ اگر اس کی بیٹی کو کسی نے مار دیا تو لاش ہی روڈ کنارے پھینک دے۔

خاتون نے دعویٰ کیا کہ نہ پولیس اور نہ ہی انتظامیہ اس کیس میں سنجیدہ نظر آتی ہے۔

پولیس کی عدم دلچسپی کے باعث والدین اذیت کا شکار ہیں۔

بچی کی ماں نجمہ بی بی کا کہنا ہے کہ میں نے ڈیرہ الہٰ یار کے اوستہ محمد روڈ کنارے پناہ لی تھی، 19 روز قبل رات کو اپنی بچی کے ساتھ سوئی ہوئی تھی، صبح آنکھ کھلی تو بچی چارپائی پر نہیں تھی۔

علاقہ ایس ایچ او نے کیس پر مؤقف دینے سے انکار کردیا ہے۔