Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جاپان: صدی کا سب سے بڑا طوفان، لاکھوں افراد کو انخلا کا حکم

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ایسے طوفان صدی میں ایک یا دو بار آتے ہیں ، جبکہ اوکیناوا میاکوآئی لینڈ میں سونامی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
شائع 18 ستمبر 2022 05:39pm

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے ہفتے کے روز جاپان کے مرکزی جزائر کے سب سے جنوب میں واقع کاگوشیما پریفیکچر کے لیے ایک خصوصی “ٹائی فون وارننگ” جاری کی ہے کیونکہ یہ خطہ ایک طاقتور اور ممکنہ طور پر تباہ کن سپر ٹائی فون کی لپیٹ میں آنے کے لیے تیار ہے۔

یہ انتباہ اس وقت سامنے آیا جب موسمیاتی ایجنسی نے دن کے اوائل میں رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ کیوشو کے کچھ حصوں کو خالی کر دیں، نانماڈول نامی ٹائی فون سے پہلے اتوار کو لینڈ فال کے وقت نصف میٹر (20 انچ) تک بارش ہونے کی توقع ہے۔ جبکہ اوکیناوا میاکوآئی لینڈ میں سونامی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

امریکی بحریہ کے جوائنٹ ٹائی فون وارننگ سینٹر کی جانب سے ایک سپر ٹائی فون کے طور پر درجہ بند کیے گئے نانماڈول میں جاپان پر حملہ آور ہونے والے سب سے تباہ کن طوفان ہونے کی صلاحیت ہے۔ ایسے طوفان صدیوں میں ایک یا دو بار آتے ہیں۔

موسم کا 14 واں طوفان ہفتے کی سہ پہر کو 20 کلومیٹر فی گھنٹہ (12 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے شمال مغرب کی طرف جاپان کے جنوبی منامی ڈیتو جزیرے کے قریب تھا۔

طوفان کے مرکز میں ہوائیں 198 کلومیٹر فی گھنٹہ (123 میل فی گھنٹہ) اور 270 کلومیٹر فی گھنٹہ (167 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے چل رہی تھیں۔

جے ایم اے کے اہلکار ریوتا کورورا نے ایک ٹیلی ویژن نیوز کانفرنس میں کہا کہ یہ “بے مثال” طوفان اور بارش اس علاقے کو متاثر کر سکتی ہے، اور انہوں نے وہاں کے رہائشیوں سے اندھیرا ہونے سے پہلے وہاں سے نکل جانے کی اپیل کی ہے۔

جنوبی کیوشو میں اتوار کو 500 ملی میٹر (20 انچ) بارش ہو سکتی ہے، جبکہ وسطی ٹوکائی کے علاقے میں ایجنسی کی پیش گوئی کے مطابق 300 ملی میٹر (12 انچ) بارش ہو سکتی ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اوکیناوا جزیروں کے شمال میں واقع کسی بھی پریفیکچر کے لیے خصوصی ٹائی فون وارننگ پہلی بار ہو گی۔

کیوشو ریلوے کی ٓجنب سے بھی تمام سروسز معطل کردی گئی ہیں، جنوبی علاقے میں ہفتے کے آخر میں سینکڑوں پروازیں بھی منسوخ کی جا رہی ہیں، جس سے طویل ویک اینڈ پر سفر کرنے والے مسافروں میں الجھن پیدا ہو رہی ہے۔

مقامی نشریاتی اداروں نے طوفان کے قریب آتے ہی جاپان کے جنوبی جزیرے اوکیناوا پر تیز ہواؤں اور بارش کی فوٹیج نشر کی۔

Japan

Tsunami

Nanmadol Typhoon

Okinawa

Kyushu