کراچی پولیس چیف شہر میں بڑھتے جرائم کے سوال پر برہم
روزانہ اُجرت والے ورکرز نکالو گے تو کرائم بڑھیں گے، جاوید عالم اوڈھو
چیمبر آف کامرس میں کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو سے شہر میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم پر سوال کیا گیا تو برہم ہوگئے، اور تاجروں کو کھری کھری سنادی۔
کراچی پولیس چیف شہر میں جرائم کی بڑھتی شرح پر نادم ہونے کے بجائے اُلٹا تاجروں کو ہی جرائم کا ذمہ دار ٹھہرا دیا۔
جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ روزانہ اُجرت والے ورکرز نکالو گے تو کرائم بڑھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں زیادہ کرائم ہوتے ہیں مگر کراچی کے تاجر واویلا زیادہ کرتے ہیں۔
کراچی پولیس چیف نے ایک اور منطق یہ پیش کی کہ میڈیا اور تاجر ٹی وی پر آکر جرم کی باتیں کریں گے تو شہر میں سرمایہ کاری کون کرے گا۔
Karachi Police Chief
Javed Alam Odho
Karachi Street Crimes
Karachi Chamber of Commerce
مقبول ترین
Comments are closed on this story.