Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں ڈینگی بے قابو، ایک ہی روز میں 400 سے زائد کیسز رپورٹ

ڈینگی کے باعث کراچی میں 9 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں
شائع 16 ستمبر 2022 07:49pm
سندھ بھر میں 4352 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ فوٹو — فائل
سندھ بھر میں 4352 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ فوٹو — فائل

کراچی: شہرِ قائد میں ڈینگی وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد خطرناک حد تک پہنچ گئی۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس وائرس کے 403 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ضلع شرقی سے 116 کیسز، ضلع وسطی سے 72 اور ضلع کورنگی سے 107 کیسز سامنے آئے ہیں۔

اس کے علاوہ ایک دن میں کراچی کے ضلع جنوبی میں 61، ضلع غربی میں 12، ملیر میں 26 اور ضلع کیماڑی میں 9 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ ڈینگی کے باعث کراچی میں 9 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ضلع شرقی میں رپورٹ ہوئیں۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں یکم ستمبر سےاب تک 2152 رپورٹ ہوئے جب کہ رواں سال سندھ بھر میں 4352 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

karachi

dengue

dengue virus