Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لندن پولیس کے 2اہلکارچاقو کے حملے میں زخمی

لوگوں کی بڑی تعداد ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کے لیے وہاں موجود ہے
شائع 16 ستمبر 2022 02:38pm
تصویربشکریہ اےایف پی
تصویربشکریہ اےایف پی

لندن پولیس کے 2 اہلکارجمعہ 16 ستمبر کوچاقو زنی کی واردات میں زخمی ہو گئے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق چاقو زنی کا یہ واقعہ سینٹرل لندن میں پیش آیا، میٹروپولیٹن پولیس نے بتایا کہ دونوں پولیس اہلکاروں کو صبح6 بجے مصروف ترین سیاحتی مقام لیسٹراسکوائر پر حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

دونوں زخمی اہلکاروں کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم فی الحال ان کی صحت سےمتعلق مزید اپ ڈیٹ نہیں کیاگیا۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کے لیے وہاں موجود ہے، تاہم واقعہ لوگوں کی موجودگی والے مقام پر پیش نہیں آیا۔

لندن پولیس کا کہناہےکہ اس واقعے کی تحقیقات دہشتگردی کے طورپرنہیں کی جارہیں۔

دوسری جانب ایمرجنسی ورکر کو جسمانی نقصان پہنچانے کے الزام میں بھی ایک مشتبہ شخص کو گرفتارکیا گیا ہے، پولیس واقعے کی مزید چھان بین کررہی ہے۔

london

stabbing

LONDON POLICE

UK police

two officers stabbed

central london