Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹینس کنگ راجر فیڈرر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

راجر فیڈرر آئندہ ہفتے لندن میں لیور کپ کے بعد ٹینس سے کنارہ کشی اختیار کرلیں گے
شائع 15 ستمبر 2022 10:34pm
رواں سال لندن میں ہونے والا لیور کپ اُن کا آخری بڑا ایونٹ ہوگا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
رواں سال لندن میں ہونے والا لیور کپ اُن کا آخری بڑا ایونٹ ہوگا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

دنیائے ٹینس کے مایہ ناز کھلاڑی راجر فیڈررنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، وہ آئندہ ہفتے لندن میں لیور کپ کے بعد ٹینس سے کنارہ کشی اختیار کرلیں گے۔

ٹینس کنگ سوئٹرز لینڈ کے راجر فیڈرر نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، رواں سال لندن میں ہونے والا لیور کپ اُن کا آخری بڑا ایونٹ ہوگا۔

20 مرتبہ گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹ جیتنے والے 41 سالہ راجر فیڈرر نے گزشتہ سال ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے بعد گھٹنے کی سرجری کے سبب کوئی ایونٹ نہیں کھیلا۔

سوئٹرز لینڈ سے تعلق رکھنے والے راجر فیڈرر نے ایک بیان میں کہا کہ اُن کے جسم نے اُن کو واضح پیغام دے دیا ہے۔

اُنہوں نے 24 سال میں 1500 سے زائد میچز کھیلے اور اب اُنہیں سمجھنا چاہیئے کہ کیریئر کو کہاں ختم کرنا ہے،وہ اس ماہ لندن میں ہونے والے لیور کپ کے بعد ٹینس کورٹ کو خیرباد کہہ دیں گے۔

راجر فیڈرر نے1998 میں 16سال کی عمر میں اپنے پروفیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

فیڈرر نے ریکارڈ 8 مرتبہ ومبلڈن، 6 مرتبہ آسٹریلین اوپن، 5 مرتبہ یوایس اوپن اور ایک مرتبہ فرنچ اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

انہوں نے اپنا آخری گرینڈ سلم ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن 36 برس کی عمر میں 2018 میں جیتا تھا۔

راجر فیڈرر مسلسل 310 ہفتے تک اے ٹی پی رینکنگ کے نمبر ون کھلاڑی بھی رہے جو ایک ریکارڈ ہے۔

سوشل میڈیا پر ٹینس کے عظیم کھلاڑی راجر فیڈرر کو خراج تحسین پیش کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

retierment

tennis

switzerland

Roger Federer

laver cup tennis