Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹس فروخت

16 اکتوبر سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ کے اب تک 5 لاکھ سے زائد ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں
شائع 15 ستمبر 2022 10:22pm
پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ 23 اکتوبر کو میلبرن میں کھیلا جائے گا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ 23 اکتوبر کو میلبرن میں کھیلا جائے گا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے۔

روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ 23 اکتوبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی کے مطابق میچ کیلئے اسٹینڈنگ روم ٹکٹس بھی منٹوں میں فروخت ہوگئے تھے۔

16 اکتوبر سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ کے اب تک 5 لاکھ سے زائد ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں ،جنہیں 82 ممالک کے کرکٹ فینز نے خریدا۔

اسی طرح ڈبل ہیڈر میں جنوبی افریقا کا بنگلا دیش جبکہ بھارت کا گروپ اے کی رنر اپ ٹیم سے مقابلہ شیڈول ہے، سپر 12 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان 22 اکتوبر کو ہونے والے میچ کے کچھ ٹکٹس ابھی فروخت ہونا باقی ہیں، یہ میچ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جانا ہے۔

بچوں کے لیے مناسب قیمت کے ٹکٹ رکھے گئے ہیں، 5 ڈالرز مالیت کے ٹکٹ 85 ہزار سے زائد جبکہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کے 27 اکتوبر کو ہونے والے ڈبل ہیڈر کے بھی تمام ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔

پرتھ اسٹیڈیم میں 30 اکتوبر کے ڈبل ہیڈر کے محدود ٹکٹ باقی ہیں، ڈبل ہیڈر میں پاکستان کا گروپ اے کی رنر اپ ٹیم اور بھارت کا جنوبی افریقا سے مقابلہ شیڈول ہے۔

3نومبر کو سڈنی گراؤنڈ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ہونے والے میچ کے بھی محدود ٹکٹس باقی ہیں۔

ICC

Australia

Tickets

T20 World Cup

Pakistan vs India