Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو ایک بار پھر جرمانہ

الیکشن کمیشن نے عمران خان اور محمود خان کو 50،50 ہزار روپے جرمانہ کیا
شائع 15 ستمبر 2022 08:42pm
پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کے احکامات کی دھجیاں اڑانے کا سلسلہ جاری ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کے احکامات کی دھجیاں اڑانے کا سلسلہ جاری ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پشاور: الیکشن کمیشن نےپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو ایک بار پھر جرمانہ کردیا ۔

تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن کے احکامات کی دھجیاں اڑانے کا سلسلہ جاری ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 31 پر ضمنی انتخابات کے سلسلے میں 6ستمبر کو پشاور میں ہونے والے جلسے کی تیاریوں کے دوران سرکاری وسائل کی بے دریغ استعمال اور جلسے میں شرکت پر سابق وزیراعظم عمران خان اور محمود خان کو 50،50 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔

مزی پڑھیں: ہرجانہ کیس میں عمران خان پر 2 ہزار روپے جرمانہ عائد

اس کے علاوہ صوبائی وزراء تیمور سلیم جھگڑا، اشتیاق ارمڑ، شوکت علی یوسفزئی، کامران خان بنگش، انوز زیب خان،محمد اقبال وزیر، معاون خصوصی خلیق الرحمان اور وزیر زادہ کوبھی 50، 50 ہزار روپے جرمانہ کردیا ۔

پی ٹی آئی وکلا کی جانب سے تسلی بخش جواب نہ ملنے پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفس نے عمران خان ،محمود خان اور دیگر صوبائی وزراء کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا ۔

اس سے قبل 12 ستمبر کو پشاور کی سیشن کورٹ نے عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس میں عمران خان پر 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔