Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایشیا کپ فائنل: پاکستانی کھلاڑیوں کی فیلڈنگ دہلی پولیس کے کام آگئی

ٹریفک قوانین سکھانے کے لیے دہلی پولیس کے ٹوئٹر ہینڈل سے ویڈیو کلپ شئیر
اپ ڈیٹ 12 ستمبر 2022 03:52pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی پولیس اکثر اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز کے ذریعے وائرل ویڈیوز یا میمز شیئر کرکے لوگوں کو مختلف حفاظتی اصولوں کے بارے میں آگاہ کرتی ہے۔

لیکن اس بار دہلی پولیس نے ایشیا کپ میں پاکستانی کرکٹرز کی ناقص فیلڈنگ کا مذاق اڑاتے ہوئے شہریوں کو ٹریفک قوانین سکھانےکی کوشش کی ہے۔

دہلی پولیس کے ٹوئٹر ہینڈل سے ایشیا کپ کے فائنل سے 11 سیکنڈ کا ایک کلپ شئیر کیا گیا، جس میں شاداب خان اور آصف علی کو گیند کیچ کرنے کی کوشش میں ایک دوسرے سے ٹکراتے دیکھا جاسکتا ہے۔

دہلی پولیس نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا، “اے بھائی، ذرا دیکھ کے چلو۔“ساتھ ہی #RoadSafety اور #AsiaCup2022Final کے ہیش ٹیگز استعمال کئے گئے۔

اس پوسٹ کو آج 12 ستمبر کو شیئر کیا گیا اور اب تک اسے ایک لاکھ سے زائد آراء اور 32 ہزار سے زائد لائیکس مل چکے ہیں۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں اتوار کو ہونے والے ایشیا کپ 2022 کے فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر بالنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکن ٹیم نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے جب کہ پاکستانی ٹیم 20 اوورز میں صرف 147 رنز بنا سکی۔

Asif Ali

shadab khan

Asia cup

pakistan vs sri lanka

Asia Cup 2022

Delhi Police

weird