Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

طالبان کے زیرِ قبضہ امریکی ہیلی کاپٹر دورانِ پرواز گر کر تباہ، 3 ہلاک

'امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر تھا'
شائع 11 ستمبر 2022 05:16pm

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کی تربیتی مشق کے دوران ایک امریکی ساختہ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

افگان وزارت دفاع کے ترجمان عنایت اللہ خوارازمی نے ہفتہ کو جاری اپنے بیان میں کہا کہ “ایک امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر جو تربیتی پرواز پر تھا، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے کیمپس کے اندر تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوگیا۔”

عنایت اللہ خوارازمی نے کہا کہ حادثے میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے۔

خیال رہے کہ طالبان نے صرف ایک سال قبل افغانستان پر قبضہ کرنے کے بعد کچھ امریکی ساختہ طیاروں کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔ تاہم، یہ واضح نہیں ہے کہ ان میں سے کتنے کام کر رہے ہیں۔

امریکی افواج نے انخلاء سے قبل جان بوجھ کر کچھ فوجی ہارڈ ویئر کو نقصان پہنچایا تھا، جبکہ افغان فورسز نے کچھ ہیلی کاپٹرز وسطی ایشیائی ممالک کی طرف بھیج دئیے تھے۔

kabul

afghan taliban

helicopter crash

Black Hawk Helicopter