Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

تیسری پوزیشن 2 طالبات نے حاصل کی۔
شائع 09 ستمبر 2022 02:51pm
بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی( فوٹو:فائل)
بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی( فوٹو:فائل)

کراچی: بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی نے ایس ایس سی پارٹ ٹو میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا۔

جاری کردہ نتائج کے مطابق سائنس گروپ میں عبدالرحمٰن ، علیزہ صمدانی، رامین زبیدہ اور رابعہ عمران نے پوزیشن حاصل کیں۔

جنرل گروپ میں حبا ضیاء، مدحت اسلم اور حذیفہ منہال نے پوزیشن حاصل کی- جبکہ خصوصی بچوں میں کمل کمار، مریم عزیز اور فرح اسرار آگے رہے۔

بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کی طرف جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق، سالانہ امتحانات میں شامل ہونے والے طلباء کی کل تعداد ایک لاکھ 50 ہزار 944 تھی جس میں 52 ہزار 127 طلباء نے اے ون گریڈ حاصل کیا، 34 ہزار 639 طلباء نے اے گریڈ، 22 ہزار 548 طلباء نے بی گریڈ میں دس ہزار 155 طلباء سی گریڈ اور دس ہزار 851 ڈی گریڈ میں پاس ہوئے۔

ایس ایس سی پارٹ II کے امتحانات میں پاس ہونے کا تناسب 80 فیصد ہے۔

بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے مطابق امتحان کا نتیجہ آج دوپہر 2 بجے سے ویب سائٹ http://www.bsek.edu.pk/ پر دستیاب ہوگا۔