Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوہستان: سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے افراد کا خاندان امداد کا منتظر

اہل خانہ کھلے آسمان تلےزندگی گزارنے پرمجبور ہیں
شائع 08 ستمبر 2022 01:59pm

گذشتہ دنوں اپرکوہستان دوبیرمیں دوچچازاد بھائیوں سمیت 4 افراد سیلابی ریلے میں بہہ کرجانیں گنوانے والوں کا خاندان سوات میں کُھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پرمجبور ہیں۔

سیلابی ریلے میں پھنسنے والے 5 افراد کی ویڈیو سوشل میڈیا پرخاصی وائرل ہوئی تھی، ایک شخص کو بچالیا گیا تھا جبکہ 4 گھنٹوں پانی کے بہاؤ میں پھنسے رہنے کے بعد بہہ گئے تھے۔

جان سے جانے والے یہ چاروں افراد گھنٹوں اپنے ریسکیو کے لیے ہیلی کاپٹر کے منتظررہے جس کے نہ پہنچنے پر سوشل میڈیا پرصوبائی حکومت کو خاصا تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

ان چاروں افراد کی فیملی سوات میں کھلے آسمان تلےزندگی گزارنے پرمجبور ہیں کیونکہ سیلاب ان کا گھربھی بہا لے گیا ہے۔

گھرکی خواتین اور سیلابی ریلے کی نذر ہونے والے 4 افراد کے یتیم بچے اور بیوائیں حکومتی امداد کے منتظرہیں۔