Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیاسی وسماجی رہنما حنید لاکھانی انتقال کرگئے

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کا حنید لاکھانی کے انتقال پراظہارافسوس
اپ ڈیٹ 08 ستمبر 2022 02:40pm
تصویر/فائل
تصویر/فائل

کراچی: معروف سیاسی و سماجی رہنما حنید لاکھانی کراچی میں انتقال کرگئے۔

اطلاعات کے مطابق حنید لاکھانی ڈینگی وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

حنید لاکھانی اقراء یونیورسٹی کے مالک بھی تھے، جبکہ سیاسی وابستگی پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ تھی۔

اس کےعلاوہ ان کی نماز جنازہ سے متعلق اب تک کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے حنید لاکھانی کے انتقال پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال کی خبر سُن کربہت دکھ ہوا۔

ڈاکٹرعارف علوی نے مزید لکھا کہ اس طرح کے ناگہانی واقعات ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ زندگی غیر یقینی اور مختصر ہے، انہوں نے حنید لاکھانی کے حق میں دعا کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

karachi

Hunaid Lakhani