جیکب آباد میں امدادی سامان کے ٹرک پر ڈاکوؤں کا حملہ، پولیس گارڈ زخمی
فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
جیکب آباد میں سیلاب متاثرین کیلئے سامان لے جانے والی گاڑی سے ڈاکوؤں کی لوٹ مار کے دوران پولیس سے مقابلہ، شدید فائرنگ سے ایس ایچ او گارڈ زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع مطابق مولاداد تھانے کی حدود میں امدادی سامان لے جانے والی گاڑی میں کچھ لوگ سوار ہو کر جا رہے تھے کہ ڈاکوؤں نے انہیں روک کر لوٹ مار شروع کردی۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر حدود کے ایس ایچ او عبدالقادر چانڈیو پولیس کی نفری کے ہمراہ پہنچے تو ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوگیا۔
شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او کا نجی سکیورٹی گارڈ صدام حسین چانڈیو شدید زخمی ہوگیا، جس کو نازک حالت میں لاڑکانہ منتقل کردیا گیا۔
جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
دوسری جانب واقعہ کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہوسکا۔
firing
police
Jacobabad
مقبول ترین
Comments are closed on this story.