Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیلابی صورتحال: ملک بھر میں ٹرین آپریشن تاحال معطل

ریلوے کا خسارہ 11ارب روپے سے بھی بڑھ گیا۔
شائع 06 ستمبر 2022 07:33pm

سندھ اور بلوچستان میں سیلابی صورتحال کے باعث ملک بھر ٹرین آپریشن تاحال معطل ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ریلوے ٹریکس اور پلوں سے سیلابی پانی اترنے تک ٹرینیں نہیں چلائی جاسکتیں۔

ریلوے ذرائع کے مطابق 28 ٹرینوں کا پہیہ بیک وقت رکنے سے بڑھتے دنوں کے ساتھ ریلوے کا خسارہ 11ارب روپے سے بھی بڑھ گیا ہے۔

جبکہ کراچی سٹی اور کینٹ اسٹیشن مکمل ویران ہوچکے ہیں، دیہاڑی دار اور قلی بھی پریشان ہیں، کراچی سے اندرون ملک سفر کےخواہشمند بھی رل گئے۔

سیلاب کے باعث ٹرینوں کے ساتھ ایسے مزدوروں کی معیشت کا پہیہ بھی رک گیا جن کا روزگار صرف ٹرینوں کی آمدورفت سے وابستہ ہے۔