Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی کانگریس ارکان کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، بریفنگ دی گئی

سیلاب نے ملک بھر میں تباہی مچا دی ہے۔
شائع 04 ستمبر 2022 09:17pm

امریکی کانگریس کی رکن شیلا جیکسن لی کی قیادت میں امریکہ کے پانچ رکنی وفد نے اتوار کو سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔

ضلع دادو کے دورے کے دوران وفد کو علاقے میں امدادی کارروائیوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر جنرل آفیسر کمانڈنگ حیدرآباد میجر جنرل دلاور خان، بریگیڈیئر حسنات احمد اور ڈپٹی کمشنر دادو سید مرتضیٰ علی شاہ موجود تھے۔

گزشتہ روز امریکی کانگریس کے ارکان، نمائندہ شیلا جیکسن لی اور نمائندہ ٹام سوزی دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے۔

پاکستان کے لیے روانگی سے قبل، شیلا جیکسن نے کہا کہ وفد آفت زدہ علاقوں کا دورہ کرے گا اور سیلاب زدگان کی مدد کے لیے “ہر ممکن اقدامات” کرے گا۔

یاد رہے کہ مون سون کی بارشوں سے آنے والے سیلاب نے ملک بھر میں تباہی مچا دی ہے جس میں سندھ اور بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

US Congress

Sindh floods

Sindh Visit

American Delegation