Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

بدین میں امدادی سامان سے بھرا ٹرک الٹنے سے 2 افراد جاں بحق

حادثے کا شکار افراد کراچی سے بدین سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر آرہے تھے۔
اپ ڈیٹ 04 ستمبر 2022 03:18pm
حادثے کا شکار افراد کراچی سے بدین سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر آرہے تھے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
حادثے کا شکار افراد کراچی سے بدین سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر آرہے تھے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
لاشوں اور زخمیوں کو انڈس ڈی ایچ کیواسپتال منتقل کیا گیا۔

بدین میں کراچی شارع پر امدادی سامان سے بھرا ٹرک الٹنے سے 2 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ بدین میں کراچی شارع پر دبی شاخ کے قریب پیش آیا جہاں کچھی برادری سے تعلق رکھنے والے 6 افراد سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر کراچی سے بدین آرہے تھے کہ اچانک سامان سے بھرا مزدہ ٹرک الٹ گیا، جس کے باعث 2افرادجان کی بازی گئے اور 3 شدید زخمی ہوگئے ۔

جاں بحق ہونے والوں میں شاہ زیب اور محمد یونس نامی نوجوان شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں فیضان سنگھار، بابر سنگھار اور رمضان سنگھار شامل ہیں۔

لاشوں اور زخمیوں کو انڈس ڈی ایچ کیواسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

بعد میں رمضان سنگھار نامی مریض کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے کراچی ریفر کردیا گیا ۔

Accident

Truck

floods

Floods in Pakistan

badin

relief goods