Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈی آئی خان: امدادی سامان لے جانے والی گاڑی کو لوٹنے کا معاملہ، 5 ملزمان گرفتار

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
شائع 02 ستمبر 2022 07:35pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ روز سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے جانے والی گاڑی کو روڈ پر لوٹنے اور امدادی سامان پر ٹوٹ پڑنے کا واقعے میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت کے سخت نوٹس پر ڈی ایس پی حافظ محمد عدنان خان نے کاروائی کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کو امدادی سامان لے جانے والے ٹرک کو بے دردی سے لوٹنے والے ہجوم میں پانچ مرکزی سرغنہ کرداروں کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امدادی سامان کو بے دردی سے چند لوگ لوٹ رہے ہیں۔

لوٹنے والے پانچ مرکزی لوگ جن میں حضرت اللہ ، لائق زمان ، نیب خان ، شبا نور کو ڈی ایس پی حافظ محمد عدنان خان نے گرفتار کرکے بند حوالات کردیا۔

ڈی ایس پی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس طرح کی گھناؤنی حرکت کرنے والوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، باقی ملوث لوگوں کو بھی گرفتار کر کے جلد منظرعام پر لایا جائے گا۔

Dera Ismail Khan

Truck

Floods in Pakistan