Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

انگلینڈ کا ٹی20 ورلڈ کپ اور دورہ پاکستان کیلئے اسکواڈز کا اعلان

آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ کیلئے انگلینڈ کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا۔
شائع 02 ستمبر 2022 03:19pm
پاکستان کیخلاف 7 ٹی 20 میچز کی سیریز کیلئے 19 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
پاکستان کیخلاف 7 ٹی 20 میچز کی سیریز کیلئے 19 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ اور دورہ پاکستان کیلئے اسکواڈز کا اعلان کردیا۔

سولہ اکتوبر سے آسٹریلیا میں شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے انگلینڈ کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا۔

آؤٹ آف فارم بیٹرجیسن روئے کوڈراپ کردیا گیا جبکہ ڈاوڈ مالان، کرس ووکس اور مارک ووڈ کی ٹیم میں واپسی ہوگئی۔

انگلش سلیکٹرز نے پاکستان کیخلاف 7 ٹی 20 میچز کی سیریز کیلئے 19 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جبکہ 5 نئے کھلاڑی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

ورلڈکپ اسکواڈمیں شامل فاسٹ بولرکرس جارڈن اور لیام لیونگ اسٹون پاکستان کا دورہ نہیں کریں گے۔

پنڈلی کی انجری کے شکارانگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر پاکستان تو آئیں گے لیکن امکان ہے کہ وہ تمام میچز نہیں کھیل سکیں گے، ان کی عدم موجودگی میں نائب کپتان معین علی ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔

ICC

ECB

pak vs eng

T20 WORLD CUP 2022

ENGLAND T20 SQUAD