Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

خیرپور: بارشوں نے کوٹ ڈیجی قلعہ کے کچھ حصوں کو زمین بوس کردیا

بڑے پیمانے پر مضبوط دیواریں گر کر تباہ ہو گئے ہیں۔
اپ ڈیٹ 31 اگست 2022 07:50pm

خیرپور: سیلابی بارشوں نے سندھ کے تاریخی مقام کوٹ ڈیجی قلعہ کے کچھ حصوں کو زمین بوس کر دیا ہے۔

تاريخی مقام قلعہ کوٹ ڈیجی کے اندرونی اور بیرونی حصوں سے بڑے پیمانے پر مضبوط دیواریں گر کر تباہ ہو گئے ہیں۔

قلعہ کی مین دیوار اور اندر کے حصوں سے متعدد اہم دیواریں زمین بوس ہوگئی ہیں، جس کے بعد قلعہ کو عارضی طور پر مقامی اور بیرونی سیاحوں کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ سیاحت اور آسار قدیمہ نے قلعہ کی خستہ حالی پر کوئی نوٹس نہیں لیا۔