Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

کندھ کوٹ: بارش کے جمع پانی سے زہریلے سانپ نکلنے لگے

بارش و سیلابی صورتحال سے علاقہ مکین پہلے ہی پریشان۔
شائع 30 اگست 2022 09:49pm

کندھ کوٹ میں بارش کے جمع پانی سے خطرناک زہریلے سانپ نکلنے لگے ہیں۔

کندھ کوٹ کے علاقے گولیمار مسن موڑ کے قریب آبادی میں گھر زہریلہ سانپ گھر میں داخل ہوا، جس کو مارا گیا۔

اس حوالے سے علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ پانی فورن نکالے ورنہ سانپوں کے ڈسنے سے ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب بارش و سیلابی صورتحال سے علاقہ مکین پہلے ہی پریشان اب زہریلے سانپ اور بچھووں نے مزید ان کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا ہے۔