Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

دادو میں سیلاب: تھریٹ لیٹر جاری، خیرپور ناتھن شاہ 90 فیصد خالی ہوگیا

رات دیر گئے پورے شہر کو خالی کرانے کیلئے سائرن بجائے گئے۔
اپ ڈیٹ 30 اگست 2022 07:36pm
کے این شاہ شہر کا فضائی منظر (فوٹو: ٹوئٹر)
کے این شاہ شہر کا فضائی منظر (فوٹو: ٹوئٹر)

کراچی/دادو: ڈپٹی کمشنر دادو کے تھریٹ لیٹر جاری کرنے کے بعد خیرپور ناتھن شاہ، جوہی اور میہڑ سے لوگوں کی بڑی تعداد سیلاب کے باعث نقل مکانی کر رہی ہے، شہریوں نے محفوظ مقامات پر منتقل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ جبکہ 90 فیصد خیرپور ناتھن شاہ شہر خالی ہوچکا ہے۔

آج نیوز دادو کے نمائندے بھائی خان طاہر کے مطابق خیرپور ناتھن شاہ سمیت مذکورہ تینوں تحصیلوں سے علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نقل مکانی کر کے جا رہی ہے، رات دیر گئے پورے شہر کو خالی کرانے کیلئے سائرن بجائے گئے، کاچھوں اور کچے کے علاقوں میں سیلاب کے باعث سینکڑوں دیہاتوں سمیت چھوٹے بڑے شہر پانی کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔

ضلع (دادو) میں لاکھوں بے گھر افراد نے مختلف مقامات پر سڑکوں اور اسکولوں میں پناہ لے رکھی ہے۔ سیلاب متاثرین حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔

ضلع بھر میں پاک فوج اور پاک نیوی کے جوان امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں جو پھنسے لوگوں کو کشتیوں اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کر رہے ہیں۔

دوسری جانب موٹر وے پولیس نے لاڑکانہ کراچی روڈ کو بند کردیا ہے۔

اس حوالے سے موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال کے باعث سفر خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔