Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہالینڈ میں ٹرک اسٹریٹ پارٹی میں جا گھسا، ہلاکتوں کا خدشہ

دو افراد ہلاک اور متعدد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا
شائع 28 اگست 2022 09:24am
تصویر: (@realzaidzayn)
تصویر: (@realzaidzayn)

تیزرفتاری کے باعث ٹرک اسٹریٹ میں جاری ایک پارٹی میں جاگھسا جس سے متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ نیدرلینڈ کے جنوب میں واقع قصبے نیو بیجرلینڈ میں پیش آیا، جہاں ٹرک نے متعدد افراد کو کچل دیا۔

اطلاعات کے مطابق پولیس کی جانب سے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد نہیں بتائی گئی ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

پولیس ترجمان ایلین مستویجک نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ایک ٹرک سڑک سے تیزی سے ہٹ کر گلی میں جا گھسا مگرحادثے کی وجہ تاحال واضح نہیں ہوپائی ہے۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور متعدد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے تاہم اب بھی ٹرک کے نیچے چند افراد موجود ہیں۔

خیال رہے کہ ٹرک کی نشاندہی ایک ہسپانوی ٹرانسپورٹ کمپنی سے ہے۔

Netherlands