Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم اسپورٹس میں نیا میڈل متعارف کروانے پر’خاص توجہ ’ کا مرکز

پلاٹینم میڈل اسپورٹس میں نہیں ہوتا لیکن ۔۔۔ ہوتا تو ہے
اپ ڈیٹ 26 اگست 2022 03:06pm

وزیراعظم شہبازشریف کھیلوں کی دنیا میں فاتحین کے لیے ایک نیا میڈل متعارف کروانے پرسوشل میڈیا صارفین کی ’ خاص توجہ ’ کامرکزبن گئے۔

شہبازشریف نے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز2022 اوراسلامک سولیڈیرٹی گیمز میں پاکستان کے لیے تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں سے ملاقات کی، ویراعظم ہاؤس میں منعقدہ اس تقریب میں کھلاڑیوں کو ان کی خدمات کےاعتراف میں نقد انعامات سے بھی نوازا گیا۔

کھلاڑیوں سے بات چیت کرنے والے شہبازشریف نے امید ظاہرکی کہ رواں سال کانسی کا تمغہ جیتنے والے اگلی بارچاندی یا سونے کا تمغہ حاصل کریں اور جنہوں نے گولڈ میڈل لیا وہ پلاٹینم میڈل لیں گے۔

تقریب میں میڈل جیتنے والے کھلاڑی الطاف الرحمان، نوح بٹ، اورارشد ندیم سمیت دیگرکےعلاوہ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب بھی شریک تھیں جنہوں نے وزیراعظم کی اس خواہش کا تالیاں بجا کرخیرمقدم کیا۔

سوشل میڈیا پر یہ کلپ تیزی سے وائرل ہوا اور صارفین نے اپنے پُرمزاح تبصروں سے دوسروں کو بھی خاصا محظوظ کیا۔

صارفین نے اپنے جذبات کے اظہار کے لیے یوسین بولٹ کے تاثرات کا خوب سہارالیا۔

پلاٹینم میڈل کے “اغراض ومقاصد” میں بھی خاص دلچسپی دکھائی گئی۔

ایک صارف کے مطابق ، “یہ ہوتا ہے اصلی وژن”۔

صارفین نے واضح کیا کہ پلاٹینم میڈل وجود تورکھتا ہے لیکن یہ بھی جان لیں کہ اسے دینا کس کا استحقاق ہے۔

کامن ویلتھ اور اسلامک سولیڈیرٹی گیمزمیں فاتحین اوررنراپزکو فی الحال تو سونے ، چاندی اور کانسی کے تمغوں سے ہی نوازا جاتاہے لیکن عین ممکن ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی اس خواہش کے بعد “خصوصی میڈل “ کی کیٹگری کااعلان کرتے ہوئے پلاٹینم میڈل بھی متعارف کروادیاجائے۔

شہبازشریف نے کھلاڑیوں کی شاندارکامیابیوں کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ کھلاڑیوں نے عالمی سطح پرملک کا سرفخرسے بلند کیا، اس کامیابی کا سہرا والدین اور کوچزکوجاتا ہے۔

Shehbaz Sharif

PM Shehbaz Sharif

Commonwealth Games

Platinum medal