Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی سمیت سندھ بھر میں مزید دو روز تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

اسکولز بندش کے فیصلے کا اطلاق صوبے بھر کے اسکولز میں ہوگا۔
اپ ڈیٹ 25 اگست 2022 11:10pm

محکمہ تعلیم سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں مزید دو روز تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ تعلیم نے فیصلہ کیا کہ سرکاری و نجی اسکولز کالجز آئندہ دو بند رہیں گے، سندھ کے کئی اضلاع میں اب بھی سیلابی صورتِ حال ہے۔

حکام کی جانب سے وزیر تعلیم سردار شاہ کو دی گئی بریفنگ میں کہا گیا کہ سندھ کے بیشتر اسکولز میں متاثرین کو ٹھہرایا گیا ہے۔

جس کے بعد وزیر تعلیم نے اعلان کیا کہ جمعہ اور ہفتہ اسکولز بند رہیں گے، اسکولز بندش کے فیصلے کا اطلاق صوبے بھر کے اسکولز میں ہوگا۔

سندھ حکومت نے کراچی کے علاوہ دیگر ڈویژن کی جامعات اور بورڈز کو بھی مزید دو روز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر ڈویژن میں مزید دو روز تک سرکاری و نجی جامعات اور بورڈز بند رہیں گے۔

اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر، میرپور خاص اور شہید بینظیر آباد سمیت کئی جامعات اور بورڈز میں اب بھی بارش کا پانی کھڑا ہے۔

sindh schools