Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ، بینک مینجر قتل

ایس ایس پی سینٹرل عثمان معروف کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی پر قتل کا ہے۔
شائع 25 اگست 2022 09:29pm

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے نجی بینک کے مینجر کو قتل کردیا۔

نارتھ ناظم آباد بلاک آئی میں واقع نجی بینک کے باہر مسلح موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے بینک مینجر جاں بحق ہوگیا۔

ایس ایس پی سینٹرل عثمان معروف کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی پر قتل کا ہے، مقتول برانچ مینجر ہے اور بینک کے دروازے پر سگریٹ پی رہا تھا کہ موٹرسائیکل پر سوار ملزم نے پہلے گیٹ پر موجود گارڈ کو اسلحے سے ڈرایا، اس دوران ملزم نے مینجر کا پیچھا کر کے اسے پیچھے سے تین گولیاں ماریں جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

مقتول کی شناخت 70 سالہ مقبالی خان کے نام سے ہوئی ہے، مقتول کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔