Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹوئٹر میں بھارتی ایجنٹ کی بھرتی کا انکشاف

ٹویٹر کے ایک سابق سیکیورٹی چیف نے الزام لگایا ہے کہ بھارت نے سوشل میڈیا فرم کو ایک سرکاری ایجنٹ رکھنے پر مجبور کیا۔
شائع 24 اگست 2022 11:14am

ٹویٹر کے ایک سابق سیکیورٹی چیف نے الزام لگایا ہے کہ بھارت نے سوشل میڈیا فرم کو ایک سرکاری ایجنٹ رکھنے پر مجبور کیا۔

پیٹر “مج” زیٹکو نے ٹوئٹر پر سیکیورٹی خامیوں کے دیگر دعووں کے ساتھ ساتھ یو ایس سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے سامنے کئی انکشافات کئے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ایجنٹ کو ٹوئٹر کے کمزور سیکیورٹی انفراسٹرکچر کی وجہ سے صارف کے حساس ڈیٹا تک رسائی دی گئی۔

کمپنی کے ایک ذریعہ نے رائٹرز کو بتایا کہ بھارتی حکومت کے بارے میں یہ الزامات پہلے ٹوئٹر کے اندر سامنے آچکے تھے۔

بھارت کی وزارت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نمائندوں نے فوری طور پر روئٹرز تبصرہ کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔

ٹوئٹر کے ترجمان نے زیٹکو کے الزامات کے حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ ، “جو کچھ ہم نے اب تک دیکھا ہے وہ ٹوئٹر اور ہماری پرائیویسی اور ڈیٹا سیکیورٹی کے طریقوں کے بارے میں ایک غلط بیانیہ ہے، جو متضاد اور غلط فہمیوں سے بھرا ہوا ہے اور اس میں اہم سیاق و سباق کا فقدان ہے۔”

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیٹکو کے دعووں کے لیے معاون معلومات امریکی محکمہ انصاف کے قومی سلامتی ڈویژن اور امریکی سینیٹ کی سلیکٹ کمیٹی برائے انٹیلی جنس کو گئی تھیں۔

اس ماہ کے شروع میں، ایک امریکی عدالت نے ٹوئٹر کے ایک سابق مینیجر کو سعودی عرب کے لیے جاسوسی کرنے کے چھ مجرمانہ معاملات پر مجرم قرار دیا تھا، جس میں ملک کے لیے ایجنٹ کے طور پر کام کرنا اور سعودی عرب کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک اہلکار سے ادائیگی چھپانے کی کوشش بھی شامل ہے۔

ٹویٹر

Indian Agent

User's Data